اُردو پوائنٹ پکوان

گلیزڈ چکن پائن ایپل بالز



سب سے پہلے اوون کو 350 فارن ہائیٹ پر گرم کریں
 فوڈ پراسیسر (Food Prosessor) میں بون لیس چکن پیس لیں لیکن اس کی پیوری(Puree) نہیں بنانی۔
ایک پیالے میں پسا ہوا چکن اور تمام مصالحے ڈال کر اچھی طرح مکس کریں اورآ میز ے کے میٹ بالز (Meat Balls) بنالیں۔
 اب میٹ بالز اوون میں رکھ دیں اور اس دوران گلیز (Glaze) تیار کر لیں۔ جس کے لئے کارن کے علاوہ تمام مصالحے ایک پین میں ڈال کر چولھے پرابلنے کے لئے رکھے ہیں۔ کچھ دیر بعد کارن فلور پانی میں حل کر کے اس پکے ہوئے آمیزے میں شامل کریں اور دو منٹ تک پکائیں
 اوون میں رکھے ہوئے میٹ بالز جب پک جائیں تو انہیں کارن فلور کے آمیزے میں ڈال کر بیس منٹ تک پکائیں
 یہ ڈش بہترین ایپی ٹائزر(Appetizer) ہے۔ آپ اسے پائن ایپل کے ایک رنگ سے گارنش کر کے سرو کرسکتی ہیں۔

ترکیب کا مکمل متن پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے
اُردو پوائنٹ پکوان کا مرکزی صفحہ