اُردو پوائنٹ پکوان

اسپینش چلی پوٹیٹوز


اشیاء: نئے آلو 900گرام پیاز(باریک کٹی ہوئی) ایک عدد لہسن کے جوے(کوٹ لیں) دو عدد ٹماٹو پری ایک کھانے کا چمچہ ٹماٹر(کٹے ہوئے) 200گرام سرکہ ایک کھانے کا چمچہ ثابت سرخ مرچیں 2-3عدد(بیج نکال کر باریک کاٹ لیں) پیپریکا ایک چائے کا چمچہ نمک، سیاہ مرچ پاؤڈر حسب ذائقہ تازہ پارسلے گارنشنگ کے لئے تیل دو کھانے کے چمچے ترکیب: آلو کو چھلکے سمیت 10-12منٹ کے لئے ابال لیں۔ پانی اچھی طرح نتھار کر ٹھنڈا کر لیں اور کاٹ کر ایک طرف رکھ دیں۔ ایک سوس پین میں تیل گرم کر کے اس میں پیاز اور لہسن ڈال کر 5-6منٹ کے لئے تلیں۔ اب ٹماٹو پری، ٹماٹر، سرکہ، ثابت مرچیں اور پیپریکا ڈال کر 5منٹ تک پکائیں۔ اب آلو اس سوس پین میں ڈال کر اچھی طرح مکس کر یں۔ ڈھکن سے اچھی طرح بند کرکے8-10منٹ کے لئے پکائیں نمک اور سیاہ مرچ پاؤڈر ڈالیں اور مکس کرکے سرونگ ڈش میں نکا لیں۔ تازہ پارسلے سے گارنش کر کے سرو کر یں۔
ترکیب کا مکمل متن پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے
اُردو پوائنٹ پکوان کا مرکزی صفحہ