اُردو پوائنٹ پکوان

کوفی


اشیاء: دودھ آدھ کلو پانی دو پیالی چینی حسب پسند سونٹھ ایک تولہ کافی پاؤڈر حسب ضرورت سفید الائچی چار عدد بالائی آدھ پاؤ ترکیب: دیگچی میں دو پیالی پانی ڈالیں۔ سونٹھ اور سفید الائچی کوٹ کر اس میں ڈال دیں اور آنچ پر رکھ دیں۔ اب اسے ابلنے دیں۔ چائے دانی میں ایک چمچ فی پیالی کوفی پاؤڈر ڈالیں۔ زیادہ تیز پینا پسند ہوتو ڈیڑھ چمچ چائے والا ڈالیں۔ اب ابلتا ہوا پانی چائے دانی میں ڈال دیں اور چائے دانی کا ڈھکنا بند کر کے اوپر ٹی کوزی ڈال دیں۔ تاکہ کوفی اچھی طرح دم ہو جائے۔ پیالوں میں چینی حسب پسند ڈال لیں اور آدھی آدھی پیالی دودھ سے بھر لیں۔ اب اس میں کوفی کارس ڈالیں اور ملا کر اوپر بالائی کی تہہ جما کر پیش کریں۔ یہ بہت لذیذ کوفی تیار ہو گی۔ یہ کوفی چھ آدمی پی سکتے ہیں۔ کوفی پاؤڈر آپ اپنی پسند کا استعمال کر سکتے ہیں۔ اگر آپ توجہ سے بنائیں گے تو یہ یقینا زیادہ لطف اور مزیدار تیار ہوگی۔
ترکیب کا مکمل متن پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے
اُردو پوائنٹ پکوان کا مرکزی صفحہ