اُردو پوائنٹ پکوان

بینگن کی چٹنی


بینگنوں کو گرم چولہے کی راکھ میں دبا دیں
کوئی آدھا گھنٹہ دبا رہنے کے بعد نکال کر دیکھیں
اگر وہ نہ بھنے ہوئے تو دس منٹ اور رہنے دیں
اب ان کو ٹھنڈے پانی میں ڈال دیں
اس طرح پانی میں ڈالنے سے ان کا چھلکا اتر جائے گا
اب اس کے ٹکڑے کر لیں
اب لہسن ، سبز مرچ، دھنیا، پودینہ، املی اور نمک ملا کر خوب باریک پیس لیں
پھر اس میں کٹے ہوئے بینگن بھی ملا دیں
بینگن ملانے کے بعد چکھ کر دیکھ لیں
اگر ذائقہ آپ کی پسند کے مطابق نہ ہو تو نمک مرچ اور املی مزید ملا سکتے ہیں یا اسی طرح کھانے کے لئے پیش کر سکتے ہیں

ترکیب کا مکمل متن پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے
اُردو پوائنٹ پکوان کا مرکزی صفحہ