اُردو پوائنٹ پکوان

آم کی خاص چٹنی


پھانکوں میں چینی اور نمک اچھی طرح ملاکر ایک گھنٹہ رکھ دیں
اس طرح پھانکیں کافی پانی چھوڑیں گی
جب چینی اور نمک حل ہوجائیں تو دھیمی آنچ پر پکنے کے لیے رکھ دیں
تمام مصالحہ اور سرخ مرچیں بھی ایک پوٹلی میں باندھ کر (پوٹلی ڈھیلی ہو) اُبلتی پھانکوں میں ڈال دیں
جب آموں کا فالتو پانی خشک ہوجائے تو سرکہ ڈال کر پھر پکائیں (صرف چند منٹ پکائیں)
اب مصالحے والی پوٹلی نکال دیں
چٹنی تیار ہے
بوتلیں صاف اور خشک تیار رکھیں
گرم چٹنی ہی بوتلوں میں ڈال کر اوپر صاف کپڑا دے دیں
پندرہ بیس منٹ کے بعد بوتلوں کے ڈھکن اچھی طرح بند کرلیں

ترکیب کا مکمل متن پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے
اُردو پوائنٹ پکوان کا مرکزی صفحہ