اُردو پوائنٹ پکوان

پستہ آئس کریم وِد چاکلیٹ پیپرمنٹ ساس


انڈے کی سفیدیوں اور زردیوں کو الگ الگ کر لیں
انڈے کی زردیوں اور چینی کو دودھ میں ملائیں
میدہ اس مرکب میں آہستہ آہستہ ملائیں اور اچھی طرح پھینٹ لیں
ایک وقت میں چائے کے دو چمچ میدہ شامل کر یں
اس کو ہلکی آنچ پر مسلسل چمچ چلاتے ہوئے پکائیں تاکہ گٹھلیاں نہ بنیں
مرکب گاڑھا ہو جائے تو اتار لیں اور ٹھنڈا ہونے دیں
مرکب کو ادھ جما ہونے کے لئے فریز کر دیں
ایسنس میں سبز رنگ ملائیں
کریم کو آئس کیوبز بھرے پیالے پر اتنا پھینٹ لیں کہ ملائم چوٹی کی شکل اختیار کر لے
انڈے کی سفیدیوں کو اتنا پھینٹ لیں کہ مزید پھینٹا نہ جا سکے اور اس کو کریم میں شامل کر دیں
آدھے جمے ہوئے مرکب کو فریزر سے نکال کر خوب پھینٹ لیں
اس میں انڈے کی سفیدیوں کا مرکب اور ایسنس ملائیں اور خوب پھینٹ لیں
اس میں آدھا کترا ہوا پستہ ملائیں اور دوبارہ جمنے کے لئے فریز کر دیں

ترکیب کا مکمل متن پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے
اُردو پوائنٹ پکوان کا مرکزی صفحہ