اُردو پوائنٹ پکوان

چاکلیٹ آئس کریم


اشیاء: خالص دودھ 1لیٹر چینی 150گرام مکھن/ تازہ کریم 100گرام چاکلیٹ پاؤڈر دو چھوٹے پیکٹ ترکیب: دودھ کو دیگچی میں ڈال کر چولہے پر چڑھا دیجئے اور پکنے دیجئے۔ جب پک پک کردودھ ایک لیٹر کے قریب رہ جائے تو تھوڑے سے ٹھنڈے دودھ میں چاکلیٹ پاؤڈر کے دونوں پیکٹ کھول کر ڈال دیجئے اور اس پاؤڈر کو دودھ میں اچھی طرح حل کر کے رکھ لیجئے۔ اب دودھ میں چینی ڈال دیجئے اور تھوڑی دیر بعد چاکلیٹ پاؤڈر والا دودھ بھی ڈال دیجئے اور چمچہ اچھی طرح چلا کر اسے اچھی طرح دودھ میں حل کر کے چولہے سے نیچے اتار لیجئے اور ٹھنڈا ہونے کے لئے رکھ دیجئے۔ ٹھنڈا ہو جائے تو مکھن یا کریم ڈال کر چمچہ سے خوب پھینٹئے اور پھر آئس کریم مشین کے ڈبے میں ڈال کر ڈھکنا خوب اچھی طرح سے بند کر دیجئے۔برف کوٹ کر اس میں نمک اور قلمی شورہ ملا کر دودھ والے ڈبے کے چاروں طرف دبا دبا کر بھر دیجئے اور دس پندرہ منٹ پڑا رہنے دیجئے۔ اب مشین کی ہتھی کو گھمانا شروع کیجئے اور تیز تیز چلاتے جائیے۔ تقریباً4/3گھنٹہ تک مشین چلائیے۔ برف کم ہو تو اور ڈال دیجئے۔ آئس کریم جب جمنے کے قریب ہو گی تو مشین کی ہتھی سخت ہوتی جائے گی۔ اب دودھ والے ڈبے کا ڈھکنا ذرا سا اُٹھا کر دیکھ لیجئے۔ آئس کریم جم گئی ہو تو ہتھی گھمانا بند کر دیجئے اور آئس کریم کو کپ یا پلیٹ میں ڈال کر پیش کیجئے۔ اگر مشین کی بجائے فریج سے آئس کریم تیار کرنا ہو، تو تیار شدہ دودھ سانچے میں ڈال کر آئس بکس میں رکھ دیجئے۔ تقریباً چار گھنٹے بعد آئس کریم جم کر تیار ہو جائے گی۔ حسب پسند اس میں بادام ، پستہ وغیرہ کا اضافہ کیا جا سکتا ہے۔
ترکیب کا مکمل متن پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے
اُردو پوائنٹ پکوان کا مرکزی صفحہ