اُردو پوائنٹ پکوان

چاکلیٹ براؤنی


سب سے پہلے ایک بڑے برتن کے اوپر آٹا چھاننے کی چھلنی رکھ کر اس میں مکئی کا آٹا ،میدہ اور کوکا پاؤڈر ڈالیں اور لکڑی کے چمچے سے اسے اچھی طرح ملائیں تاکہ اس میں سے اضافتیں چھن جائیں۔
اب اس میں انڈہ،ونیلا ایسنس ،نمک، تیل اور دودھ ڈالیں اور اچھی طرح مکس کریں تاکہ اس میں گاڑھا پن پیدا ہو جائے ۔
اب اس آمیزے کو ایک برتن میں نکال کر 25سے 30منٹ تک350ڈگری فارن ہائیٹ پر بیک ہونے کے لئے رکھ دیں۔
اوپری تہہ جمانے کے لئے ایک کڑاھی میں کریم اور کدوکش کی ہوئی چاکلیٹ کو گرم کریں اور اس طرح مکس کریں کہ دونوں یکجان ہو جائیں۔
اب اس گاڑھے آمیزے کو بیک کئے ہوئے کیک کے اوپر ڈال کر اچھی طرح تہہ جمالیں، اس کے بعد اسے ایک گھنٹے تک کے لئے فریج میں رکھ دیں۔
اب اس پر ریزہ ریزہ کی ہوئی چاکلیٹ چھڑکیں اور چھری کی مدد سے چوکور ٹکڑوں کی شکل میں کاٹ لیں۔ایک ٹکڑے کو نکال کر پلیٹ میں رکھ لیں ۔
اب اس کے اوپر سجاوٹ کے لیے پگھلی ہوئی چاکلیٹ ڈالیں اور پودینے کاپتہ بھی رکھ دیں۔مزیدار چاکلیٹ براؤنی تیارہے۔
ترکیب کا مکمل متن پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے
اُردو پوائنٹ پکوان کا مرکزی صفحہ