اُردو پوائنٹ پکوان

پھول گوبھی سے تیار کردہ سُوپ


اشیاء: مکھن تین اونس پھول گوبھی ایک عدد (درمیان سائزکی) پیاز ایک عددپڑی دودھ ایک پاؤ بادام کی گری چند دانے نمک مرچ حسب پسند ترکیب: پھول گوبھی کے پھول علیحدہ کر لیں مکھن کا تھوڑا سا ٹکڑا علیحدہ کرکے رکھ لیں ۔بقیہ حصہ برتن میں گرم کر لیں اور اس میں پیاز اور گوبھی کے پھول تل لیں ۔پانچ منٹ بعد اس میں دودھ ملا دیں ۔ اور ڈھک کر دھیمی آنچ پر پندرہ منٹ تک پکنے دیں ۔پھر اس میں دو پیالی پانی ملائیں ۔کچھ دیر تک پکنے دیں اس کے بعد چولہے پر سے اتار کر اس میں بادام کی گری اور نمک مرچ ملا دیں ۔مکھن کا بچا ہوا ٹکڑا بھی شامل کر دیں ۔ڈش تیار ہے۔
ترکیب کا مکمل متن پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے
اُردو پوائنٹ پکوان کا مرکزی صفحہ