اُردو پوائنٹ پکوان

چکن فرائیڈ رائس ان ایگ پاکٹس


چکن کو باریک اسٹر پس میں کاٹ لیں ،پھیلی ہوئی کڑاہی میں دو سے تین کھانے کے چمچ  کو کنگ آئل کو گرم کر کے اس میں لہسن کو ہلکا سا فرائی کر یں ۔
پھر اس میں چکن ڈال کر تیز آنچ پر سنہری ہونے تک فرائی کر یں ۔ نمک اور چلی ساس ڈال کر ہلکی آنچ پر ڈھک دیں ،پانچ سے سات منٹ میں جب چکن گل جائے تو اس میں ابلے ہوئے چاول ڈال کر دو چمچ کی مدد سے فرائی کریں ۔
چاول مکمل گرم ہوجائے تو ا س میں چینی ،کالی مرچ ، سفید مرچ اور باریک کٹے ہوئے گاجر اور ہری پیاز ڈال کر فرائی کریں ۔آخر میں سر کہ اور سویا ساس ڈال کر ملائیں اور چو لہے سے اتار لیں ۔
انڈو ں کو پھینٹ کر نمک اور کالی مرچ شامل کریں، بڑے فرائینگ پین میں دوکھا نے کے چمچ کوکنگ آئل ڈالیں اور انڈے پھیلا کر ڈال دیں ۔ہلکا سنہری فرائی کر کے بڑے پیالے میں اس آملیٹ کو ڈالیں اور اس میں تیار کئے ہوئے چاول ڈالیں ۔ آملیٹ کو چاروں طرف سے اٹھا کر او پر فولڈ کر دیں ۔

ترکیب کا مکمل متن پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے
اُردو پوائنٹ پکوان کا مرکزی صفحہ