اُردو پوائنٹ پکوان

بیف بوٹی اینڈ ویجی ٹیبل اسٹکس وِد یلورائس


اجزاء: گائے کا گوشت کلو کھیرا(چوکور ٹکڑے کر لیں) دو عدد ٹماٹر (چوکور ٹکڑے کر لیں) دو عدد پیزا (چوکور ٹکڑے کر لیں) دو عدد شملہ مرچ(چوکور ٹکڑے کاٹ لیں) دو عدد شلجم (چوکور ٹکڑے کاٹ لیں) دو عدد سویا سوس کھانے کے دو چمچے نمک حسب ذائقہ کالی مرچ حسب ذائقہ چاول کلو ادرک، لہسن پیسٹ کھانے کا ایک چمچہ ہلدی اور زردے کا رنگ چائے کا چمچ لیمن جوس کھانے کے دو چمچے تیل کھانے کا ایک چمچہ ترکیب: گوشت میں نمک ، کالی مرچ ، سویا سوس اور لیمن جوس لگا کر گھنٹے کے لئے مرینیڈ کر لیں۔ ایک دیگچی میں تیل ڈالیں اور اس میں نمک ، لہسن، ادرک، ہلدی اور زردے کے رنگ کو اچھی طرح بھونیں اور اس میں چاول ڈال کر دم پر رکھ دیں۔ جب بغیر ہڈی کے چھوٹے چھوٹے ٹکڑوں والا گوشت مرینیڈ ہو جائے تو سبزیوں اور بوٹیوں کو تر تیب سے سیخوں میں پرو کر 200Cپراوون میں پکا لیں۔ سیخوں کو اوون سے نکال کر خوبصورت سی ڈش میں چاولوں کے ساتھ سرو کر یں۔ رائتے اور سلاد کا اہتمام ضرور کیجئے۔
ترکیب کا مکمل متن پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے
اُردو پوائنٹ پکوان کا مرکزی صفحہ