اُردو پوائنٹ پکوان

لیمن فلیورڈ فش


اشیاء: وہائٹ فش فلیٹس 6-8پیس بڑے (کانٹے نکال دیں) مکھن تین کھانے کے چمچے زیتون کا تیل تین کھانے کے چمچے میدہ کپ نمک حسب ذائقہ سیاہ مرچ پاؤڈر، چاٹ مصالحہ حسب ذائقہ ہرا دھنیا ایک کھانے کا چمچہ(بالکل باریک چوپ کیا ہوا) لیموں کا رس کپ پانی کپ زیرہ پاؤڈر چائے کا چمچہ سرکہ ایک کھانے کا چمچہ ترکیب: فش فلیٹس میں مکھن، زیتون کا تیل ، میدہ ، نمک ، سیاہ مرچ پاؤڈر، چاٹ مصالحہ اور سرکہ مکس کر کے 15-20منٹ رکھ دیں۔ پھر تمام فش فلیٹس کو نان اسٹک پین میں لائٹ گولڈن ہونے تک فرائی کر لیں(تیل میں فرائی نہیں کرنا ہے کیونکہ ان میں مکھن اور زیتون کاتیل لگا ہوا ہے)۔اب پانی اور لیموں کا رس، زیرہ پاؤڈر ڈال کر پانچ منٹ پکائیں اور اس کو فرائی کئے ہوئے فش فلیٹس پر ڈال کر ہرا دھنیا سے گارنش کر کے سرو کر یں۔
ترکیب کا مکمل متن پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے
اُردو پوائنٹ پکوان کا مرکزی صفحہ