اُردو پوائنٹ پکوان

گرین فش


اشیاء: پمفرٹ یا رہو مچھلی کلو(ٹکڑے کروالیں) ہرا دھنیا دو گٹھی ہری مرچ 12عدد سرکہ تین کھانے کے چمچے نمک حسب ذائقہ لیموں چار عدد لہسن ایک پو تھی ٹماٹر دو عد کڑی پتی چھ عدد تیل حسب ضرورت ترکیب: ٹماٹر، ہرا دھنیا، ہری مرچ اور لہسن کو ملا کر باریک گرائنڈ کر لیں۔ مچھلی کو نمک اور سرکہ لگا کر اچھی طرح دھو لیں۔ ایک پین میں ایک کھانے کا چمچہ تیل گرم کر یں۔ اس میں ٹماٹر کا پیسٹ کڑی پتہ اور دو لیموں کا رس نچوڑ کر ڈالیں اور اس کو اچھی طرح بھون لیں۔الگ پین میں تیل گرم کر یں ۔اور مجھلی کو فرائی کر یں۔ جب فرائی ہو جائے تو چٹنی والے پین میں پھیلا کر ڈال دیں۔ سب سے اوپر لیموں کا رس ڈالیں اور ہلکی آنچ پر دم پر لگا دیں۔تھوڑی دیر بعد اس کو پلٹ دیں۔ جب یہ پک جائے تو اُبلے چاولوں کے ساتھ سرو کر یں۔
ترکیب کا مکمل متن پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے
اُردو پوائنٹ پکوان کا مرکزی صفحہ