اُردو پوائنٹ پکوان

سٹیم میٹ


اجزاء: بکرے کے شانے کا گوشت 1.25کلو گرام بانس کی کینڈ کو نپلیں پچاس گرام نمک 50گرام پیاز دو عدد پانچ سینٹی میٹر لمبائی میں کاٹیں چینی خشک کھمبیں تھوڑی سی بلیک پیپرز کا رنز چار یا پانچ سرکہ حسب ذائقہ جنجروٹ چار سلائس جو پانچ ۔ چھ سینٹی میٹر ڈایا میٹر اور دو سینٹی میٹر موٹے ہوں ترکیب تیاری : گوشت کو بہتے ہوئے ٹھنڈے پانی سے دھوئیں۔ دس منٹ کے لیے گرم پانی میں ڈبو دیں ۔ اسے نکال کر پانی نچوڑ دیں کھمبوں 30منٹ گرم پانی میں بھگو دیں ۔ پانی سے ڈھک جائیں۔ اس کے بعد ہر کھمب کو دو حصوں میں کاٹ لیں۔ بانس کی کونپلوں کی لمبی کترنیں بنائیں۔ پکانے کی ترکیب: گوشت کو ایک ایسے بڑے برتن میں ڈال دیں جو حرارت کو کافی دیر تک قائم رکھ سکتا ہو۔ اب اس میں نمک ، پیپر کارنز پیاز، ادرک اور سرکہ شامل کر دیں۔ اس کو سٹیم میں رکھ دیں۔ جب گوشت پک جائے تو اس میں کھمبیں اور بانس کی کونپلیں شامل کر دیں۔ دوبارہ سٹیم کر یں حتیٰ کہ گوشت اچھی طرح گل جائے ، سوس پر سے چربی وغیرہ خارچ کر دیں۔ ادرک اور پیاز نکال لیں۔ اگر سوس شفاف نہ ہو تو اسے فلٹر کر لیں اور برتن میں دوبارہ ڈال دیں۔ ڈش میں ڈال کر پیش کر یں۔
ترکیب کا مکمل متن پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے
اُردو پوائنٹ پکوان کا مرکزی صفحہ