اُردو پوائنٹ پکوان

ریڈ ککڈیٹ


اجزاء: گوشت 1.75کلو گرام پیاز(سکالئین ) 25گرام سوئی سوس 50ملی لیٹر راک شوگر 100گرام ویجی ٹیبل یا پی نٹ آئل 1.5لیٹر چربی 25گرام پالک کا ساگ یا پتوں والی کوئی دوسری سبزی 250گرام ادرک 15گرام نمک 25گرام سرکہ 50ملی لیٹر ایم ایس جی پانچ گرام تھوڑا سا ٹھنڈا پانی ترکیب تیاری: گوشت کو صاف کر یں۔ دھو دھا کر کچن پیپر سے خشک کر لیں۔ اس برش سے سوئی سوس لگائیں۔ پیاز اور ادرک کو بھاری چاقو کے پھل سے ریزہ ریزہ کر یں۔ پالک کے ساگ کو بہتے ٹھنڈے پانی سے دھوئیں۔ پکانے کی ترکیب: پین کو تیز آگ پر رکھیں۔ اس میں تیل ڈال دیں ۔ جب وہ جوش کھانے لگے تو اس میں گوشت ڈال دیں۔ ڈیپ فرائی کر یں گوشت ہلکا براؤن ہو جائے۔ تیل سے نکال لیں اس پر چاقو سے گہرے کر س کر اس نشان (*) لگائیں ۔ پکانے کے برتن کیسرول کے اندر تہہ میں گوشت کی ہڈی رکھ دیں۔ ٹھنڈا پانی ، پیاز ، ادرک، نمک، سوئی سوس ، راک شوگر سرکہ، دھیمی آگ پر رکھ کر جوش دلائیں۔ ابلنے سے جو جھاگ آئے اسے اتارتے جائیں۔ آگ دھیمی کر دیں۔ ابلنے دیں یہاں تک کہ گوشت پک جائے۔ گوشت کو ڈش میں نکال لیں ۔ بچی ہوئی یخنی پکائیں جب وہ گاڑھی ہو جائے تو پکے ہوئے گوشت پر ڈال دیں پین کو تیز آگ پر رکھیں۔ چربی اس میں ڈال کر جوش دلائیں۔ پالک حسب ذائقہ نمک، بقایا سرکہ اور ایم ایس جی ڈال کر سٹر فرائی کر یں۔ جب پک جائے تو پالک کو گوشت ارد گر د لگا دیں۔ سجاوٹ کے طور پر۔
ترکیب کا مکمل متن پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے
اُردو پوائنٹ پکوان کا مرکزی صفحہ