اُردو پوائنٹ پکوان

بین کرڈ این کیسرول


اجزاء: سوفٹ بین کرڈ 500گرام بانس کی تازہ کونپل 50گرام خشک چینی کھمبیں 50گرام بین لیف بڈز پچاس گرام ایم ایس جی دس گرام سوئی سوس حسب ذائقہ ویجی ٹیبل حسب ذائقہ پیاز ضرورت کے مطابق چکن سٹاک 500ملی لیٹر پھول گوبھی پچاس گرام خشک بانس کی کونپل کی نوک 60گرام چینی نمکین ہام پچاس گرام خشک سٹر اکھمبیں 15گرام جھینگے کے انڈے ایک چٹکی سرکہ دس ملی لیٹر چکن کی چربی کا تیل دس ملی لیٹر نمک حسب ذائقہ ادرک حسب ذائقہ ترکیب تیاری: ایک پیالے میں سٹر کھمبیں ، خشک کونپل ،بانس اور چینی کھمبیں ڈال کر گرم پانی میں 30منٹ بھگو دیں ۔ پیالے کوڈھانپ دیں۔ سوفٹ بین کرڈ کو ایک پلیٹ پر رکھ کر ایک گھنٹہ سٹیم کر یں۔ یہاں تک کہ اس میں سوراخ ظاہر ہو جائیں۔ سٹیم بین کرڈ کی کترنیں کر لیں۔ ان کو ایک چھلنی میں رکھ کر ان کے اوپر گرم پانی ڈالیں۔ گرم پانی نچوڑ دیں۔ اور پھر دھوئیں ۔ اب پھر نچوڑ کر ان کو ایک طرف رکھ دیں ۔ بانس کی کونپلیں ہام اور چکن میٹ سٹر ائپس یعنی لمبے ریشوں میں کاٹیں۔ چینی کھمبوں کے تنے کاٹ کر ان کی بھی کتر نیں کر یں۔ اور سٹرا کھمبوں کی بھی کتر نیں۔ اب پانچ مختلف کترنوں کو الگ الگ پیالوں میں ڈالیں ۔ پہلے ان میں گرم پانی ڈالیں اور پھر پانی نچوڑ دیں۔ بین لیف بڈز کے سخت سرے کاٹ کر نکال دیں۔ ٹھنڈے بہتے پانی سے دھوئیں پیاز اور ادرک کا قیمہ کوٹیں۔ ریز ہ ریزہ کر یں۔ پکانے کی ترکیب: ووک کو تیز آگ پر رکھیں۔ اس میں تیل ڈال دیں۔ جب تیل گرم ہو جائے۔ ادرک اور پیاز ڈال کر سٹر فرائی کر یں۔ چکن سٹاک ڈالیں۔ باقی سب اجزا اور بین کرڈ کی کترنیں بھی ڈال دیں۔ اچھی طرح سٹر کر یں۔ ان تمام اجزا کو مٹی کے چینی کیسرول میں منتقل کر دیں۔ ڈھانپ کر درمیانے درجے کی آگ پر دس منٹ پکائیں۔ پیش کرنے سے پہلے ان پر چکن آئل ڈالیں اور بین لیف بڈز سے سجائیں۔
ترکیب کا مکمل متن پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے
اُردو پوائنٹ پکوان کا مرکزی صفحہ