اُردو پوائنٹ پکوان

پالک گنوچی


اشیاء: پالک 120گرام(چوپ کر لیں) Ricottaچیز 225گرام پارمیزن چیز 90گرام نمک اور سیاہ مرچ پاؤڈر حسب ذائقہ جائفل پاؤڈر ایک چٹکی انڈا ایک عدد(ہلکا سا پھینٹ لیں) مکھن 45گرام ترکیب: پالک کو اچھی طرح دھو کر نچوڑ لیں اور سارا پانی نکال لیں۔ اب اس میں Ricottaچیز ، آدھی مقدار پارمیزن چیز، نمک، سیاہ مرچ پاؤڈر، جائفل پاؤڈر ڈال کر اچھی طرح مکس کر لیں اور آہستہ آہستہ انڈا شامل کر کے مکس کرتی جائیں۔ ہاتھ پر تھوڑا میدہ لگا کر آمیزے کی اخروٹ کے سائز کے بالز بنا لیں۔ ایک سوس پین میں پانی گرم کر یں جب پانی خوب کھول جائے تو اس میں بنائی ہوئی بالز ڈال کر 1-2منٹ کے لئے پکائیں اور انہیں نکال کر ایک مکھن لگی اوون پروف ڈش میں رکھتی جائیں۔ جب ساری بالز تیار ہو جائیں تو اس پر باقی بچی ہوئی پارمیزن چیز چھڑک کر پہلے سے گرم اوون میں 10منٹ کے لئے 200Cپر سنہرے ہونے تک بیک کر کے نکال لیں مزیدار پالک گنوچی تیار ہے، سرو کر یں۔
ترکیب کا مکمل متن پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے
اُردو پوائنٹ پکوان کا مرکزی صفحہ