اُردو پوائنٹ پکوان

کاغذ ی گوشت


اجزا: بند گوبھی 250گرام گاجر 250گرام گائے کے گوشت کے باریک بارچے 12 عدد سلاد آئل ایک چھوٹا چمچ سویا ساس ایک چھوٹا چمچ مٹر کے دانے 12 عدد گلاس ایک عدد گوکنگ آئل 4 پیالے چکنائی پروف کا غذ 12 ورق ادرک نمک پیاز حسب ضرورت ترکیب: بند گوبھی دھو کر باریک کاٹ لیں اور ان ٹکڑوں کو ٹھنڈے پانی میں ڈال کر سخت کر لیں۔ پھر کھانے کی پلیٹ میں پھیلا دیں ۔ گاجر کے ٹکڑے ان کے اوپر رکھ دیں۔ گوشت کے پارچوں پر سلاد آئل سویا سوس اور ادرک کا سفوف ملا کر پندرہ منٹ کے لئے رکھ دیں۔ مٹر کے دانوں کو ایک دھاگے میں پرولیں۔ چکنائی پروف کا غذ پر ذراتیل مل لیں۔ اور اس کاغذ کے ہر ٹکڑے پر گوشت ایک پارچہ رکھیں اوپر مٹر اورپیاز رکھ دیں۔ پھر کاغذ کو کنارے سے تہہ کریں اور سٹیپلز سے بند کر کے گوشت وغیرہ سمیت کڑکڑاتے ہوئے کوکنگ آئل میں ڈبو ڈبو کر بھونیں ۔ پلیٹ پر کاغذی گوشت رکھیں اورہر پارچے کے ساتھ سجاوٹ کے لئے بند گوبھی اور گاجر کے ٹکڑے رکھیں۔ اس کے ساتھ ساتھ سبز دھنیایا پودینہ بھی باریک باریک کاٹ کر چھڑکا جا سکتا ہے۔
ترکیب کا مکمل متن پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے
اُردو پوائنٹ پکوان کا مرکزی صفحہ