اُردو پوائنٹ پکوان

ڈیپ فرائی مولی کے کوفتے


اشیاء: مولیاں 250گرام بین فلور 200گرام پی نٹ آئل 500ملی لیٹر(ڈیپ فرائنگ کے لیے) کالی مرچ حسب ذائقہ ادرک حسب ذائقہ انڈا ایک عدد پی نٹ آئل 50ملی لیٹر نمک حسب ذائقہ عمدہ کترا ہوا پیاز حسب ذائقہ پانچ مسالوں کا پاؤڈر حسب ذائقہ ترکیب تیاری: مولیاں دھو کر ان کا قیمہ کوٹ لیں۔ نمک ، پیاز ، ادرک اور پانچ مسالوں کے سفوف کی ایک چٹکی ڈالیں۔ انڈا اور بین فلور ملک کا پیسٹ بنا لیں۔ اور مولیوں کے مکسچر میں شامل کر دیں۔ اس کے کوفتے بنائیں۔ پکانے کی ترکیب: ڈیپ فرائنگ کے لیے پین میں آئل تیز آگ پر اتنا گرم کر یں۔ دھواں دینے لگے۔ مولی کے کوفتے فرائی کر یں۔ جب وہ گولڈن براؤن رنگت اختیار کر لیں اور اندر سے بھی اچھی طرح پک جائیں تو آگ سے اتار کر تیل نچوڑ دیں۔ ایک پلیٹ میں لگا دیں۔ ان پر کال مترج اور نمک چھڑ کیں۔ اور پھر پیش کر یں۔ یہ کوفتے بڑے لذیذ ہوتے ہیں۔
ترکیب کا مکمل متن پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے
اُردو پوائنٹ پکوان کا مرکزی صفحہ