اُردو پوائنٹ پکوان

بیف ود گرین پیپرز


اجزاء: گائے کا گوشت 2پاؤ باریک پارچے سویا ساس 2ٹی اسپون کارن فلور 3ٹی سپون تیل 8ٹیبل سپون شملہ مرچیں 4 عدد نمک 2ٹی سپون شکر 1ٹی سپون لہسن 4جوئے ہری پیاز 4 عدد ترکیب: شملہ مرچ کے بیج نکال کرچوکور ٹکڑے کاٹ لیں۔ لہسن پیس لیں۔ پیاز کاٹ کر رکھ لیں۔ کارن فلور 2چائے کے چمچے تقریباََ 4بڑے چمچے پانی لے کر اس میں ملا لیں اور سویا ساس بنا لیں۔ اب گوشت میں سویا سوس بنا لیں۔ اب گوشت میں سویا ساس ایک ٹی سپون کا رن فلور 2ٹیبل سپون تیل اور 2چمچے پانی ملا کر خوب اچھی طرح ملا کر پندرہ منٹ کے لئے چھوڑ دیں۔ کڑاہی گرم کریں۔ 2چمچے تیل ڈال کر شملہ مرچ ایک چائے کا چمچہ نمک ڈال کر تل لیں۔ اس کو کڑاہی سے نکال کر ایک طرف رکھ دیں۔ دو بارہ کڑاہی گرم کریں اور اس میں چار چمچے تیل ڈال دیں۔ جب تیل ابل جائے تو لہسن براؤن کریں اور گوشت ڈال کر دو منٹ تک چمچ تیزی سے چلاتے ہوئے اسے فرائی کریں۔ اب نمک ،شکر ،مرچیں اور ہری پیاز ڈال دیں کارن فلور کا ساس اس میں ملا دیں۔ چمچ چلاتے رہیں۔ خوب اچھی طرح ملا دیں۔ اس کے بعد ڈش تیار ہے۔
ترکیب کا مکمل متن پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے
اُردو پوائنٹ پکوان کا مرکزی صفحہ