اُردو پوائنٹ پکوان

بانس کی کونپلیں پنجنٹ سوس میں


اجزاء: بانس کی کونپلیں 300گرام چینی نمکین ہام 25گرام تازہ ہاٹ پیپر ضرورت کے مطابق سوئی سوس حسب ذائقہ چلی آئل 10ملی لیٹر اچار شلجم 25گرام خشک جھینگے پانچ گرام کترا ہوا پیاز ویجی ٹیبل آئل 40 ملی لیٹر ترکیب تیاری: دھو کر بانس کی کونپلوں کو لمبے پتلے تنگ ٹکڑوں میں کاٹ لیں۔ خشک جھینگوں کو 30منٹ گرم پانی میں بھگو دیں۔ پھر ان کو عمدگی سے چورا کر یں۔ اچار شلجم گرم پانی سے دھوئیں اور عمدگی سے چورا کر لیں۔ ہام کو چھوٹے ٹکڑوں میں پکائیں۔ پکانے کے ترکیب: آئل کو پین میں تیز آگ پر گرم کر یں۔ بانس کی کو نپلیں گرم تیل میں ڈالیں اور تھوڑی دیر سٹر فرائی کر یں۔ چاننی سے بانس کی کونپلیں نکال لیں۔ تیل کی زیادہ مقدار کسی دوسرے برتن میں انڈیل لیں۔ پین کو کچھ تیل کے ساتھ دوبارہ آگ پر رکھیں ۔ قیمہ کیا ہوا گوشت کو اتنا فرائی کر یں کہ ہلکا سا براؤن ہو جائے ۔ خشک جھینگے ، شلجم کا اچار اور کالی مرچیں ڈال کر سٹر فرائی کر یں۔ ان میں فرائی کی ہوئی بانس کی کونپلیں ، سوئی سوس اور چند چمچے پانی ڈال دیں درمیانے درجے کی آگ پر پکائیں یہاں تک کہ بانس کی کونپلیں پک کر تیار ہو جائیں ۔ پیاز شامل کر کے ایک منٹ مزیدپکائیں۔ اس کے اوپر آئل گر ا دیں۔ڈش میں ڈال کر پیش کر یں۔
ترکیب کا مکمل متن پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے
اُردو پوائنٹ پکوان کا مرکزی صفحہ