اُردو پوائنٹ پکوان

اسپائسی گرلڈ چکن ود مینگو سالسا


چکن کو صاف دھو کر کٹ لگالیں۔
آم کو چھیل کر اس کے چھوٹے ٹکڑے کر لیں اور اسی طرح کھیرا ، شملہ اور پیاز کو بھی چھوٹے ٹکڑوں میں کاٹ لیں
ایک پیالے میں نمک ، کالی مرچ، چلی ساس ، سرکہ اورچار کھانے کے چمچ آئل ملالیں۔
آم اور کٹی ہوئی سبزیوں کو اس میں ملا کر سالسا بنا لیں۔
چکن پر ادرک لہسن اور لال مرچ اچھی طرح مل دیں اور آدھے گھنٹے کے لیے فریج میں رکھ دیں۔
کڑاہی میں تین سے چار کھانے کے چمچ آئل میں چکن کو تیز آنچ پر سنہری فرائی کریں۔
پھر اس میں تیار کیا ہوا آدھا سالسا ڈال کر ہلکی آنچ پر اتنی دیر پکائیں کہ چکن اچھی طرح گل جائے۔
چکن کو ڈش میں نکال کر مزید ار مینگو سالسا کے ساتھ پیش کریں۔

ترکیب کا مکمل متن پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے
اُردو پوائنٹ پکوان کا مرکزی صفحہ