اُردو پوائنٹ پکوان

ریڈ ہاٹ چکن


اجزاء: ادرک پیسٹ دو چائے کے چمچے لال مرچ پاؤڈر 3/2چائے کا چمچہ سفید مرچ پاؤڈر چائے کا چمچہ نمک حسب ذائقہ پانی اڑھائی کپ گارنشنگ کے لئے: ہری مرچیں ایک چائے کا چمچہ پیاز(سلائس کر کے فرائی کر لیں) دو چائے کے چمچے جاوتری پاؤڈر چائے کا چمچہ لیموں جوس ایک کھانے کا چمچہ ادرک (سلائس میں کٹی ہوئی) 3/2چائے کے چمچے کاجو/بادام (گولڈن فرائی کر لیں) 10عدد ہرا دھنیا(چوپ کیا ہوا) ایک چائے کا چمچہ کریم دو کھانے کے چمچے ترکیب: چاولوں کو دھو کر 30منٹ کے لئے بھگو دیں۔ ایک گہرائی والے پین میں تیل گرم کر یں۔ اس میں لونگ، دار چینی، تیز پتہ، الائچی اور زیرہ ڈال کر تھوڑا سا فرائی کر لیں۔ پیاز ڈال کر ہلکی گلابی ہونے تک فرائی کر لیں۔ اس کے بعد سبزیاں ڈال کر ہلکا سا فرائی کر یں۔ اس کے بعد ادرک پیسٹ ، سفید ، مرچ، لال مرچ پاؤڈر اور نمک ملا کر مزید 3سے4منٹ تک پکائیں۔ چاول اور پانی شامل کر دیں۔ ایک ابال آنے کے بعد آنچ ہلکی کر دیں اور چاولوں کے پک جانے تک دم پر رکھیں۔ ڈھکن ہٹا کر ہری مرچیں، فرائی کی ہوئی پیاز، جاوتری پاؤڈر، لیموں کا جوس، ادرک، کاجو/بادام، ہرا دھنیا اور کریم سے گارنشنگ کر لیں۔ اب ڈھکن ڈھک کر آٹے سے دیگچے کو سیل کر دیں اور 10-15منٹ تک دم پر رکھ دیں۔ سادہ دہی کے ساتھ گرم گرم سرو کر یں۔
ترکیب کا مکمل متن پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے
اُردو پوائنٹ پکوان کا مرکزی صفحہ