اُردو پوائنٹ پکوان

کشمیری چکن اینڈ کارڈیمم پلاؤ


سب سے پہلے چاول کو دھو کر بیس منٹ کیلئے بھگو لیں
اس کے بعد مرغی کو دھوکر اس پر نمک لگا دیں
اس کے بعد الگ سے دہی میں نمک، لال مرچ پاؤڈر، دھنیا پاؤڈر اور کالی مرچ شامل کرنے کے بعد دہی کو اچھی طرح پھینٹ لیں اور ایک طرف رکھ دیں
اب ایک پتیلی میں گھی ڈال کر گرم کریں اور اس میں ہری الائچی، لونگ، دار چینی اور زیرہ فرائی کر لیں
پھر پیاز شامل کرکے ہلکا براؤن کر لیں
اب لہسن کے جوئے اور ادرک شامل کرکے اسے ہلکا سا فرائی کریں
اس کے بعد ہری مرچ ڈال دیں
پھر پھینٹا ہوا دہی شامل کرکے اسے ہلائیں اور دو منٹ تک پکائیں جب تک تیل اوپر نہ آجائے
پھر مرغی اور نمک شامل کرکے پانچ سے سات منٹ تک تیز آنچ پر پکائیں
پھر اس میں کشمش شامل کرکے اسے تھوڑا سا پکائیں
اب اڑھائی کپ پانی شامل کرکے چاول ڈال دیں اور آنچ تیز کرکے ڈھک کر پکنے دیں
جب پانی خشک ہو جائے تو اس کو دم پر رکھ دیں
پلاؤ پک جائے تو رائتہ کے ساتھ پیش کریں

ترکیب کا مکمل متن پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے
اُردو پوائنٹ پکوان کا مرکزی صفحہ