اُردو پوائنٹ پکوان

چکن ود بے بی کارن


چکن دھو کر کاٹ لیں اور اس پر نمک ، کالی مرچ اور ایک چمچ کارن فلور بھی اچھی طرح مل دیں
 ایک کڑاہی میں تیل گرم کرکے چکن فرائی کریں
اور جب چکن گولڈن براوٴن ہو جائے تواسے تیل سے نکال کر پیپر ٹاول “ پر رکھ دیں تاکہ فالتو چکنائی نکل جائے اب اسے اوون میں رکھ دیں۔
اس دوران سوس بنالیں۔ ایک پین میں چکن یخنی ، اویسٹر سوس، چینی تل کا تیل ، نمک ، کالی مرچ اور ایک چائے کا پانی بھر کر کارن فلور اچھی طرح میں کر کے چولھے پر رکھیں جب سوس گاڑھی ہو جائے تو چولھا بند کر دیں۔
 ایک پین میں دو کھانے کے چمچ تیل گرم کرکے اس میں بے بی کاران اور گاجر ایک منٹ کے لئے فرائی کریں۔
 اب چکن سرونگ ڈش میں رکھیں اور سوس انڈیل دیں۔ تلی ہوئی گاجر اور بے بی کارن شامل کرکے سادہ چاولوں کے ساتھ پیش کریں۔

ترکیب کا مکمل متن پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے
اُردو پوائنٹ پکوان کا مرکزی صفحہ