اُردو پوائنٹ پکوان

اسپائسی ویجٹیبل چاؤمن


ایک دیگچی میں پانی گرم کرکے اس میں نوڈلز اور دو کھانے کے چمچ تیل ڈال کر اُبالیں ۔
جب نوڈلز گل جائیں تو پانی نتھارلیں ۔
اب نوڈلز کو ٹھنڈے پانی سے دھو کر ذراسی چکنائی دو بارہ ملائیں ۔
پھر ایک کڑاہی میں تین کھانے کے چمچ تیل گرم کرکے پیاز ہلکی گلابی کر لیں ۔
اب اس میں ادرک لہسن کا پیسٹ ڈال کر ہلکا سا فرائی کریں اور بند گوبھی ،شملہ مرچ ،گاجر ،سویا سوس ،سفید سرکہ ،نمک اور ہری مرچ شامل کرکے دو منٹ بھون لیں ۔پھر نوڈلز ڈالیں ۔
اس کے بعد چلی سوس ،لال مرچ چکن کیوب اور نمک ڈال کر اچھی طرح جلدی جلدی ملائیں اور تِل کا تیل ڈال دیں ۔
اب اوپر سے بین اسپروٹس اور ہری پیاز کے پتے ڈال کر گرم گرم سروکریں ۔

ترکیب کا مکمل متن پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے
اُردو پوائنٹ پکوان کا مرکزی صفحہ