اُردو پوائنٹ پکوان

سویٹ سوفٹ چکن


اشیاء: چکن ایک عدد تقریباََ سوا کلو چکن یخنی دو پیالی شہد چھ بڑے چمچ سویا چٹنی دو چمچ سویا بین آئل ڈیڑھ چمچ مونو سوڈیم چوتھائی چمچ نمک آدھ چمچ ادرک کا پانی آدھ چمچ سبز پیاز دو گٹھی ترکیب: چکن کو گرم پانی میں پندرہ منٹ تک ابا لیں پھر نکال کر رکھ دیں۔ ٹھنڈا ہونے پر ہڈیاں نکال کر رکھ دیں۔ پھر اس کے بڑے بڑے ٹکڑے کر لیں۔ تازہ تیار شدہ یخنی کو ابا لیں۔شہد، سویا سوس، سویا بین آئل، نمک اور مونو سوڈیم کو آپس میں ملا دیں۔ ابلتی ہوئی یخنی کو اس مرکب میں ڈالیں۔ پھر رس میں لیمن جوس بھی شامل کر دیں۔ پیاز کاٹ کر ڈال دیں اور گرم گرم پیش کر یں۔
ترکیب کا مکمل متن پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے
اُردو پوائنٹ پکوان کا مرکزی صفحہ