اُردو پوائنٹ پکوان

سٹر فرائی انڈے ٹماٹر کے ساتھ


اجزاء: ٹماٹر 250گرام کارن سٹارچ دس گرام پی نٹ آئل 30ملی لیٹر ادرک ہر ایک تھوڑا پیاز ہر ایک تھوڑا ایم ایس جی ہر ایک تھوڑا انڈے چھ عدد نمک 15گرام ترکیب تیاری: انڈوں کو پیالوں میں پھینٹیں ۔ ان میں نمک اور کٹا ہوا پیاز بھی شامل کر لیں۔ ٹماٹر تھوڑی دیر ابلتے پانی میں ڈال کر نکال لیں۔ ان کا چھلکا اتار دیں اور ریشے صاف کر دیں۔ ان کو لمبائی میں آدھا آدھا کاٹیں اور پھر کر اس کٹ سے پچروں کی شکل میں کاٹ لیں۔ پکانے کی ترکیب: پین میں تیز آنچ پر 20ملی لیٹر پی نٹ آئل گرم کر یں اور انڈے سٹر فرائی کر یں۔ ان کو پکا کر اتار لیں۔ پین کو دوبارہ گرم کر کے اس میں آئل ڈال دیں۔ جب گرم ہوجائے اس میں کچلے ہوئے پیاز اور ادرک ٹماٹر کے ٹکڑوں کے ساتھ سٹر فرائی کر یں۔ انڈے ، نمک اور ایم ایس جی شامل کر دیں۔ سٹر فرائی کر یں۔ اگر انڈے سوپی ہوں تو تھوڑی سی کارن سٹارچ کے ساتھ گاڑھا کر لیں۔ پلیٹ میں ڈال کر پیش کر یں۔
ترکیب کا مکمل متن پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے
اُردو پوائنٹ پکوان کا مرکزی صفحہ