اُردو پوائنٹ پکوان

سٹیم ایگ کسٹر


اجزاء: انڈے 400گرام نمک 7.5گرام ایم ایس جی پانچ گرام کولڈ سوپ سٹاک 400ملی لیٹر سرکہ 25ملی لیٹر چربی 25گرام ترکیب تیاری: انڈوں کو اچھی طرح پھینٹیں ۔ نمک گھلنے کے لیے سوپ سٹاک میں ڈالیں۔ یہ ایک بڑے پیالے میں انڈوں میں ملا دیں۔ اس میں سکرہ ڈالیں۔ اور ایم ایس جی بھی ڈال کر اچھی طرح ہلائیں سٹر کر یں۔ اس میں چربی شامل کر دیں۔ پکانے کی ترکیب : سٹیم (بھاپ دان ) میں رکھ کر 30منٹ پکائیں۔ سٹر فرائی کیا ہوا قیمہ سٹیم کئے ہوئے انڈے کے اوپر لگا یا جا سکتا ہے۔ اس کی ترکیب تیاری یہ ہے کہ قیمہ سٹر فرائی کر یں یہاں تک کہ پک جائے۔ اس میں سوپ شامل کر دیں۔ حسب ذائقہ اسے سوئی سوس کا مصالحہ دیں۔ کارن سٹارچ سلیوشن کے ساتھ اسے گاڑھا کر یں۔
ترکیب کا مکمل متن پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے
اُردو پوائنٹ پکوان کا مرکزی صفحہ