اُردو پوائنٹ پکوان

اسپا گیٹی اور قیمہ ٹماٹر


اجزا: قیمہ باریک 2 پیالی اسپاگیٹی 200 گرام ٹماٹر 500 گرام کارن فلور ایک چمچہ اجینوموتو ایک چٹکی دھنیا سبز ایک گٹھی نمک ٹی سپون مرچ سیاہ ٹی سپون مرچ سبز 4 عدد ادرک ایک ٹکڑا پیاز ایک عدد مکھن دو چمچے ترکیب: کیتلی میں پانی گرم کریں اور اس میں ٹماٹر ڈبو دیں ۔ ٹماٹر نرم ہو جائیں تو ان کا چھلکا اتار لیں اور ہاتھوں سے خوب ملیں ۔ اب انہیں برتن میں ڈال کر رکھ دیں۔ قیمہ کو ایک چٹکی نمک ڈال کر بھون لیں۔ اب ٹماٹروں والا برتن چولحے پر رکھیں اور کارن فلور ،مکھن، سیاہ مرچ، نمک، اجینو موتو ،ادرک اورپیاز ڈال کر چمچے سے خوب ہلاتے جائیں چند سیکنڈ بعد قیمہ بھی ملا دیں اور 5منٹ بعد اتار لیں ۔ اسپا گیٹی کو پانی ابال کر چھان لیں ۔ ایک ڈش میں اسپاگیٹی بچھائیں اور اوپر سے قیمہ اور ٹماٹر ڈال دیں ۔سبز دھنیا کاٹ کر اور سبز مرچ کو لمبائی کے رخ کا کاٹ کر سجا دیں ۔
ترکیب کا مکمل متن پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے
اُردو پوائنٹ پکوان کا مرکزی صفحہ