اُردو پوائنٹ پکوان

روسٹ چکن شان ڈونگ سٹائل


اجزاء: چکن 750گرام ادرک 50گرام سوئی سوس 75ملی لیٹر آئل 75 ملی لیٹر پیاز 75گرام سونف 20گرام سرکہ 25ملی لیٹر نمک ضرورت کے مطابق ترکیب تیاری: چکن کو دھو کر صاف کر یں۔ اسے سوئی سوس، نمک اور سرکہ کے مرکب سے پینٹ کر یں۔ اور پیاز، ادرک اور سونف کے مصالحے میں اسے ایک دن پڑا رہنے دیں تاکہ وہ اس میں رچ جائے۔ پکانے کی ترکیب: پین میں تیل گرم کر یں۔ اس میں چکن ڈال کر ڈیپ فرائی کر یں یہاں تک کہ براؤن ہوجائے۔ آگ سے ہٹا کر تیل نکال دیں۔ تمام مصالحے چکن میں بھر دیں۔ اسے ہیٹ پروف پیالے میں رکھیں۔ پانچ گرام پیاز اور 25گرام پیاز اور 25گرام ادرک اس میں ڈال دیں۔ مصالحے چکن پر ڈالیں۔ پیالے کو بھاپ دان میں رکھیں اور ڈیڑھ گھنٹہ رکھا رہنے دیں۔ تاکہ چکن کا گوشت آسانی سے ہڈی سے علیٰحدہ ہو سکے۔ آگ پر سے ہٹا لیں۔ سوپ نکال دیں۔ پیاز ، ادرک اور دوسرے مصالحے بھی ہٹا دیں۔ پلیٹ میں ڈالیں لیکن نیچے سلاد کے پتے بچھا لیں۔ اور چکن کو ٹکڑوں میں کاٹ لیں۔
ترکیب کا مکمل متن پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے
اُردو پوائنٹ پکوان کا مرکزی صفحہ