اُردو پوائنٹ پکوان

اوس منتھن سکالپس


اجزاء: انڈے 8عدد تازہ دھنیا حسب ضرورت سرکہ دس ملی لیٹر ایم ایس جی حسب ذائقہ سکالپ (صدفی مچھلی ، مچھلی کی ایک قسم ) 50گرام چربی 150گرام نمک حسب ذائقہ کچلے ہوئے پیاز ضرورت کے مطابق ترکیب تیاری: سکالپ کے سخت حصے کاٹ دیں۔ اسے دھوکر نچوڑ لیں۔ ان کو ہیٹ پروف پیالے میں رکھ دیں۔ پانی شامل کر دیں۔ اسے بھاپ دان میں رکھ کر پکائیں حتیٰ کہ نرم ہو جائے۔ بھاپ دان سے نکا ل لیں۔ دھنیے کے چند پتے ڈالیں۔ ایک پیالے میں انڈے ، سکالپ ، سرکہ ، ایم ایس جی ، نمک اور پیاز سے حسب ذائقہ اسے مصالحہ لگا ئیں۔ پکانے کی ترکیب : تیز آگ پر پین میں چربی پگھلا ئیں۔ جب گرم ہو جائے تیار شدہ انڈے اور سکالپ آمیزہ ڈال دیں۔ پکنے تک سٹر فرائی کر یں۔ پلیٹ میں ڈال لیں۔ دھنیے کے پتوں سے سجائیں۔ اور پیش کر یں۔
ترکیب کا مکمل متن پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے
اُردو پوائنٹ پکوان کا مرکزی صفحہ