اُردو پوائنٹ پکوان

نکالئین آملیٹ


اجزاء: انڈے 250گرام سیسم آئل 100ملی لیٹر شرڈ کیا ہوا چینی پیاز 200گرام نمک 20گرام انڈے پیالے میں پھینٹیں ، نمک اور پیاز شامل کر کے اچھی طرح مکس کر یں۔ پکانے کی ترکیب: آئل پین میں گرم کر یں۔ جب گرم ہو جائے انڈے ڈال دیں اور جب تک دونوں طرف سے گولڈن براؤن نہ ہو جائیں فرائی کر یں۔ اور فرائی کر تے ہوئے ٹکڑوں میں توڑتے جائیں ۔ پلیٹ میں ڈالیں اور پیش کر یں۔ نوٹ :لیک (ایک قسم کا پیاز) یا پالک انڈوں کے متبادل کے طور پر استعمال ہو سکتی ہے۔ ### سکالوپ مچھلی انڈے کے ساتھ اجزاء: سکالوپ مچھلیاں 100گرام مچھلی کی یہ قسم سکالوپ یعنی صدفی مچھلی پاکستان میں دستیاب نہیں۔ اس کی جگہ خشک جھینگے یا بام مچھلی استعمال کی جا سکتی ہے۔ انڈے دس عدد ایم ایس جی دس گرام چربی 200گرام کچلا ہوا پیاز 0.5گرام نمک پانچ گرام سرکہ 25ملی لیٹر پیاز اور ادرک پانچ گرام ترکیب تیاری: سکالوپ بیرونی حصے کاٹ دیں اور دھو کر صاف کر لیں۔ اس کو پیالے میں رکھ دیں۔ اس میں پیاز ، ادرک اور تھوڑا سا پانی ڈال کر سٹیم کر یں۔ یہاں تک کہ پک جائے۔ پانی نکال دیں اور سکالوپ کے ٹکڑے کر لیں۔ انڈا، ایم ایس جی اور نمک سکالوپ مکس کر یں۔ پکانے کی ترکیب: پین گرم کر یں۔200گرام چربی اس میں ڈال دیں۔ جب گرم ہوجائے انڈا اور سکالوپ کا مکسچر اس میں ڈال دیں پین کو ہلا کر تمام اجزا کو اوپر لے آئیں۔ سرکہ چھڑک دیں۔ پیاز ڈال کر اتنا پکائیں کہ گولڈن براؤن ہوجائے۔ پلیٹ میں ڈال کر پیش کر یں۔
ترکیب کا مکمل متن پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے
اُردو پوائنٹ پکوان کا مرکزی صفحہ