اُردو پوائنٹ پکوان

مرغ فلاور


مرغ کا گوشت 250گرام پیاز 100گرام ادرک 10 گرام سرکہ ایک بڑا چمچ سیاہ مرچیں چمچ اجینو متو چمچ چینی چمچ کارن فلور چمچ انڈے دو عدد گل داؤی دو عدد گھی حسب ضرورت ترکیب: کارن فلور سرکہ میں گھول کر رکھ لیں ۔ ادرک پیاز باریک کاٹ لیں ۔گوشت صاف کر کے چھوٹے چھوٹے ٹکڑے کر لیں۔ اس کے بعد گل داؤدی کے پھولوں کو نمکین پانی کے ساتھ دھوئیں اورپانی نچوڑ لیں۔ پھر ان پھولوں کی پتیاں الگ الگ کر کے ایک جگہ پر رکھیں۔ گوشت کے ٹکڑوں میں سرکہ، اجینوموتو اور انڈے لگا کر پندرہ منٹ کے لئے رکھ دیں۔ اس کے بعدایک برتن میں گھنٹہ ڈال کر گرم کریں اور سرکہ والا گوشت ڈال کر درمیانی آ نچ پر بھونیں گوشت جب بھونیں۔ گوشت جب بھون جائے تو برتن کو چولحے سے نیچے اتار کرالگ رکھ لیں۔ پھر ایک دوسرے برتن میں گھی گرم کر کے اس میں پیاز اور ادرک سنہری کریں۔ پھر اس میں گل داؤدی کے پتیاں ڈال کر کفیگر کے ساتھ ہلاہلا کر ایک دومنٹ تک بھونیں ۔ اس کے بعداس میں مرغ کا بھنا ہوا گوشت ڈال دیں۔ ایک منٹ کے بعداس میں اجینو موتو پسی ہوئی سیاہ مرچیں اور چینی ڈال کر ہلکی آنچ پر دس منٹ پکائیں پھر برتن چولحے سے نیچے اتار لیں اور گہری ڈش میں نکال کر پیش کریں۔
ترکیب کا مکمل متن پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے
اُردو پوائنٹ پکوان کا مرکزی صفحہ