اُردو پوائنٹ پکوان

میٹ اینڈ ویجی ٹیبل اسٹو


اشیاء: گاجر دو عدد(چھیل کر سلائس کاٹ لیں) گھی 250گرام پیاز 750گرام سرخ مرچ 60گرام ہلدی ،ہرا دھنیا ہر ایک 10گرام ادرک آدھی گانٹھ گرم مصالحہ ثابت 60گرام نمک حسب ضرورت ترکیب: قیمے میں تھوڑا سا نمک اور آدھا گرم مصالحہ ملاکر رکھ لیجئے۔ پھر گھی کڑ کڑاتے ہوئے میں پیاز کے تھوڑے سے لچھے لال کر لیجئے۔ اس کے بعد قیمہ گھی میں بھون کر سرخ کر لیں بعد میں اسے پلیٹ میں نکال کر رکھ لیں۔ اسی طرح بند گوبھی کے پتوں کو ہلکا نرم کرنے کے لیے تھوڑے سے پانی میں ابال کر نکال لیجئے۔ا ب باقی گرم مصالحہ پیس کر اس کی آدھی مقدار بھنے ہوئے قیمے میں ملا لیں۔ پیاز اور ادرک کو بہت باریک کترکر ان میں دھنیا آمیز کر کے نصف گوبھی کے ابلے ہوئے پتوں کو تہہ پر بچھا دیں۔ اس تہہ پر یہ ابلا ہوا قیمہ بھی بچھا دیں۔ قیمے کے اوپر پیاز ،ادرک اور باریک دھنیا کی تہہ بچھا دیں اور پھر پتوں کو دھاگوں سے باندھ دیں۔ اب گرم مصالحہ کو گھی میں بھو نیں اور دھاگہ لپیٹے ہوئے پتے اس میں تلیں۔ آنچ دھیمی رکھیں جب یہ دیکھیں کہ پتے بھننے پر آگئے ہیں تو پتیلی کا ڈھکنا آٹے سے بند کر دیں اور منہ بند پتیلی کو چند منٹ بعد آہستہ آہستہ ہلائیں ۔ تقریباََ آدھ گھنٹے کے بعد پتیلی چولہے سے اتار لیں۔ قیمہ بھری گوبھی تیار ہو چکی ہے، دھنیا سلاد کے ساتھ تناول کر یں۔
ترکیب کا مکمل متن پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے
اُردو پوائنٹ پکوان کا مرکزی صفحہ