اُردو پوائنٹ پکوان

کنگ پاؤ جھینگے کاجو کے ساتھ


اشیاء: جھینگے(صاف کر لیں) 450گرام کاجو(بھنے ہوئے) 60گرام کھیرا ایک عدد( انچ کے کیوبز کٹے ہوئے) ادرک (چوپ کر لیں) انچ کا ٹکڑا لہسن کا جوا(چوپ کیا ہوا) ایک عدد کارن فلور 1کھانے کا چمچہ میٹھا سوڈا چائے کا چمچہ شکر چائے کا چمچہ تیل چار کھانے کے چمچے سرخ شملہ مرچ ایک عدد( انچ کے کیوب کاٹ لیں) نمک حسب ذائقہ سیاہ مرچ پاؤڈر حسب ذائقہ پیاز(چوکور ٹکڑے کاٹ لیں) ایک عدد سوس کے لیے: مرغی کی یخنی ایک کپ کارن فلور ایک کھانے کا چمچہ چلی سوس دو چائے کے چمچے سرکہ ایک کھانے کا چمچہ ترکیب: لہسن، ادرک، کارن فلور، میٹھا سوڈا، نمک، سیاہ مرچ پاؤڈر اور شکر کو ایک ساتھ ملا لیں جھینگوں میں یہ مکس کیا ہوا مصالحہ لگا کر 20منٹ کے لئے چھوڑ دیں۔ ایک پین میں تیل گرم کر کے جھینگے ڈال کر تیز آنچ پر تقریباً20منٹ تک پکائیں۔ اب ان کو ایک پلیٹ میں نکال لیں۔ اسی تیل میں پیاز ڈال کر ایک منٹ کے لئے تلیں اور اب اس میں کھیرا اور سرخ شملہ مرچ ڈال کر تقریباً30سیکنڈ مزید تلیں۔ سوس بنانے کے لئے یخنی، کارن فلور چلی سوس اور سرکہ کو ایک ساتھ مکس کر کے ایک پین میں ڈالیں اور ہلکا گاڑھا ہونے تک پکائیں۔ چمچہ مسلسل چلائیں۔ اب اس میں جھینگے اور کاجو ڈال کر اچھی طرح مکس اور گرم ہونے تک پکائیں۔ سرونگ ڈش میں نکال کر سرو کر یں۔
ترکیب کا مکمل متن پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے
اُردو پوائنٹ پکوان کا مرکزی صفحہ