اُردو پوائنٹ پکوان

کنسوم جولئین


اجزاء: گوشت یا سبزی کا سٹاک 850ملی لیٹر درمیانہ سائز کی گاجر ایک عدد سیلری سٹک دو عدد پیاز(چھوٹا) ایک عدد لونگ دو عدد انڈہ ایک عدد چھوٹا چھوٹا کٹا ہواچکن 125گرام کالی مرچ کے دانے دس عدد نمک حسب ذائقہ سرکہ ایک کھانے کا چمچ ترکیب: سٹاک کو رات بھر یفریجریٹر میں رکھیں ۔ آپ دیکھیں گے کہ چربی اوپری سطح پر آ گئی ہے۔ چربی کو ہٹا کر الگ کر دیں ۔ گاجر اور سیلری کو ماجس کی تیلیوں کی طرح کے سیدھے اور لمبے ٹکڑوں میں کاٹ لیں ۔ انڈے کو سٹاک میں اچھی طرح پھینٹ لیں ۔ پھر اس میں سبزیاں اور چھوٹا چھوٹا کٹا ہوا چکن شامل کر لیں اور اسے ابالنے کے لئے رکھ دیں ۔ ایک گھنٹے تک ابلنے دیں، اس کے بعد چولہے سے اُتار کر پیش کریں۔ یاد رہے کہ صرف سوپ پیا جائے اور باقی اشیاء ضائع کر دی جائیں ۔ آپ اسے خوبصورتی سے کاٹے گئے پارسلے (اجمودہ ) کے پتوں کے ساتھ بھی پیش کر سکتے ہیں ۔
ترکیب کا مکمل متن پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے
اُردو پوائنٹ پکوان کا مرکزی صفحہ