اُردو پوائنٹ پکوان

ہواوئی چائنیز چکن


اشیاء: مرغ، درمیانہ ایک (کھال سمیت، دو انچ کے ٹکڑے) سفید سرکہ دو کھانے کے چمچے تیل تلنے کے لئے حسب ضرورت تیل دو کھانے کے چمچے پالک دو پیالی(کاٹ لیں، ڈنٹھل نہ ہوں) نمک چائے کا چمچہ انناس کا رس ایک پیالی مرغ کی یخنی دو پیالی نمک چائے کا چمچہ سویا سوس ایک کھانے کا چمچہ کارن فلور ایک چائے کا چمچہ پانی دو کھانے کے چمچے انناس چار ٹکڑے( گول قتلے کاٹ لیں) ترکیب: مرغ پر سرکہ مل کر 20منٹ کے لئے رکھ دیں۔ تیل (کافی مقدار میں) گرم کر کے مرغ تلیں۔ بادامی رنگ کاہو جائے تو نکال لیں۔ اب دو کھانے کے چمچے تیل گرم کر یں۔ اس میں پالک اور نمک ڈال کر تھوڑا فرائی کر لیں۔ یخنی میں انناس کا رس ڈال کر چولہے پر رکھیں۔ پھر اس میں نمک، سویا سوس اور کارن فلور (گھول کر) ملا دیں۔ خوب گاڑھا ہو جائے تو پالک اور مرغ ملائیں اور ڈش میں نکال لیں۔ انناس کے قتلے رکھ کر گرم گرم پیش کر یں۔
ترکیب کا مکمل متن پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے
اُردو پوائنٹ پکوان کا مرکزی صفحہ