اُردو پوائنٹ پکوان

ہلکی بھنی ہوئی کھمبیں اور بانس کی کونپلیں


اجزاء: سوکھی چینی کُھبیں 100گرام سیسم آئل دس ملی لیٹر ایم ایس جی پانچ گرام چکن سٹاک ۱۰۵ ملی لیٹر کارن سٹاچ پانی میں تحلیل شدہ کینڈ بانس کی کونپلیں 300گرام چینی دس گرام سوئی سوس 25ملی لیٹر ویجی ٹیبل آئل 50گرام ترکیب تیاری: کھمبوں کو گرم پانی میں 30منٹ بھگو دیں تب سخت تنے کاٹ دیں ۔ ٹھنڈے بہتے ہوئے پانی کے نیچے انہیں دھوئیں اورپھر نچوڑ لیں۔ بانس کی کونپلوں کو 1.5*3سینٹی کے ٹکڑوں میں کٹ رول کر یں۔ آئل کو پین میں سخت آگ پر اس قدر گرم کر یں کہ اس سے دھواں اٹھنے لگے۔ اس میں کھمبیں اور بانس کی کونپلیں ڈال دیں۔ سوئی سوس اور چینی ڈالنے سے پہلے چند سیکنڈ کے لیے سٹر فرائی کر یں۔ ان کو شامل کر دیں ۔ اچھی طرح سے سٹر کر یں۔ اور پھر چکن سٹاک اس میں ڈال دیں۔ آنچ کم کر دیں۔ چھ منٹ کے لیے ابا لیں ۔ ایم ایس جی اور سٹارچ سیلوشن ڈال دیں۔ سٹرکر یں اور سیسم آئل چھڑک دیں۔ پلیٹ میں ڈال کر پیش کر یں۔
ترکیب کا مکمل متن پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے
اُردو پوائنٹ پکوان کا مرکزی صفحہ