اُردو پوائنٹ پکوان

دم پخت مرغ پاؤں اور سرمائی خربوزہ


اجزاء: مرغ پاؤں 500گرام نمک پانچ گرام ایم ایس جی ایک گرام چینی پیاز سکالئین اور ادرک دس گرام سرمائی خربوزہ 500گرام سرکہ 25ملی لیٹر سیسم آئل پانچ ملی لیٹر ترکیب تیاری: مرغ کے پاؤں دھوئیں اور پنجوں کی نوکیں کاٹ دیں ، ان کو گرم پانی میں مقشر کر یں۔ سرمائی خربوزے کا چھلکا اتار دیں۔ اور بیج نکال دیں۔ خربوزے کو تین سینٹی میٹر لمبے اور دو سینٹی میٹر چوڑے پارچوں میں کاٹیں۔ ابلتے پانی میں مقشر کر یں۔ پکانے کی ترکیب: مٹی کے برتن میں پانی ڈالیں۔ مرغے کے پنجے اس میں ڈال کر ابا لیں۔ جھاگ اتارتے جائیں۔ چینی پیاز سکالئین اور ادرک شامل کر کے دھیمی آنچ پر ایک گھنٹہ پکائیں۔ جب مرغے کے پنجے نرم ہو جائیں۔ سرمائی خربوزہ ان میں ڈال دیں۔ نمک ، سرکہ اور ایم ایس جی بھی شامل کر دیں۔ پکانا جاری رکھیں حتیٰ کہ پھر ابلنے لگے۔ اس پر سیسم آئل چھڑ کیں۔ پلیٹ میں ڈال کر پیش کر یں۔
ترکیب کا مکمل متن پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے
اُردو پوائنٹ پکوان کا مرکزی صفحہ