اُردو پوائنٹ پکوان

ڈیپ فرائیڈ کریب


اجزا: کریب (کیکڑے ) 50گرام لہسن 25 گرام پیاز 50گرام انڈے دو عدد اجینو موتو ایک چمچہ کارن فلور دو بڑے چمچے گھی حسب ضرورت ترکیب: سب سے پہلے لہسن اورپیاز باریک پیس لیں ۔ اس کے بعد کیکڑوں کو دھو کر ہیٹ پروف بوائلر میں رکھ کر بھاپ پہنچائیں ۔ کھولتے ہوئے پانی کی بھاپ پر دس منٹ تک کیکڑوں کو رکھیں۔ پھر ان کی کھال اتار کر حسب منشا ٹکڑوں میں کاٹ لیں۔ اب تھوڑے سے پانی میں کارن فلور گھول کر اس میں اجینو موتو ،لہسن اور پیاز ملائیں ۔ پھر انڈے پھینٹ کر ان تمام اجزا میں ڈال کر اچھی طرح سے مکس کریں۔اب ایک برتن میں گھی ڈال کر چولحے پر رکھیں جب گھی ابلنے لگے تو کیکڑوں کے ٹکڑے بنے ہوئے آمیزے میں اچھی طرح ڈبو کر گھی والے برتن میں ڈال کر فرائی کریں۔ جب ان کی رنگت سرخ ہو جائے تو گھی نتھار کر کیکڑے الگ نکال لیں۔ ایک ڈش میں ڈالیں اور ٹماٹو کیچپ کے ساتھ گرما گرم کھانے کے لئے پیش کریں۔
ترکیب کا مکمل متن پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے
اُردو پوائنٹ پکوان کا مرکزی صفحہ