اُردو پوائنٹ پکوان

چائنیز مشرومز اینڈ کیب، ایج


اجزاء: چینی بند گوبھی کا درمیانی حصہ 750گرام سوئی سوس 15ملی لیٹر چینی دس گرام چکن سٹاک 125ملی لیٹر سیسم آئل پانچ ملی لیٹر خشک چینی کھمبیں 75 گرام ویجی ٹیبل آئل 25گرام ایم ایس جی پانچ گرام نمک پانچ گرام کارن سٹارچ سلیوشن 35ملی لیٹر ترکیب تیاری: بند گوبھی کو دھو کر چار ٹکڑوں میں کاٹ لیں۔ کھمبوں کو 30منٹ گرم پانی میں بھگو ئیں۔ سخت تنے تیز چاقو سے کاٹ دیں۔ پکانے کی ترکیب: ۱۔25ملی میٹر ویجی آئل کو پین میں تیزآگ پر اس قدر گرم کر یں کہ اس سے دھواں اٹھنے لگے۔ بند گوبھی ڈالیں اور ایک لمحہ کے لیے سٹر فرائی کر یں۔ اس میں 75ملی لیٹر ،چکن سٹاک پانچ گرام نمک ، پانچ گرام سوئی سوس ، پانچ گرام چینی اور 2.5گرام ایم ایس جی شامل کر یں، سٹر فرائی کر یں یہاں تک کہ گوبھی پک کر تیار ہو جائے اس میں 15ملی لیٹر کارن سٹارچ سلیوشن شامل کر دیں۔ اور پیش کی جانے والی ڈش میں ڈال دیں۔ ۲۔ صاف پین میں بقایا ویجی ٹیبل آئل گرم کر یں۔جب گرم ہو جائے تو اس میں کھمبیں ڈال کر سٹر کریں۔ بقایا سوئی سوس چکن سٹاک ، چینی ایم ایس جی شامل کر دیں۔ ابا لیں ، کارن سٹارچ سلیوشن شامل کریں اور مزید ایک منٹ ابا لیں۔ تمام پر سیسم آئل چھڑک دیں۔ اورگوبھی پر ڈال دیں۔ اور پیش کریں۔
ترکیب کا مکمل متن پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے
اُردو پوائنٹ پکوان کا مرکزی صفحہ