اُردو پوائنٹ پکوان

چکن ویلوٹ


اجزاء: چوزے کے سینے کا گوشت 75گرام انڈے کی سفیدی 150ملی لیٹر عمدہ کوٹے ہوئے دو کینڈ واٹر چسٹ نٹس (سنگھاڑے) سوپ سٹاک 100ملی لیٹر آئل 50ملی لیٹر ایم ایس جی دو گرام منڈارن مچھلی کا گوشت 25گرام چکن سٹاک ضرورت کے مطابق کارن سٹارچ 40گرام سرکہ دس ملی لیٹر نمک 0.5 گرام جنجر جوس (ادرک کا رس) ترکیب تیاری: چوزے کے گوشت سے سخت رک پٹھے نکال دیں۔ بُغدے کے گرائنڈ کے پچھلے حصے سے چوزے اور منڈارن مچھلی کا گوشت اکٹھا اس قدر کاٹیں کہ اس کا قیمہ سا ہو جائے۔ ٹھنڈے پانی میں بھگو دیں ۔ تاکہ ٹکڑے ایک دوسرے سے علیٰحدہ ہو جائیں۔ پانی نکال دیں۔ ایک پیالے میں انڈے کی سفیدی چوزے اور مچھلی میں شامل کر یں۔ بیک وقت 1/3مکس کر یں۔ لگاتار سٹر کر یں تاکہ موادسخت ہو جائے۔ آخر میں سنگھاڑے دس ملی لیٹر کارن سٹارچ سیلوشن اور تھوڑی سی ایم ایس جی کے ساتھ شامل کریں۔ پکانے کی ترکیب: صاف پین میں چربی گرم کر یں۔ جب گرم ہو جائے چکن اور مچھلی کے گوشت کا پیسٹ 1/5بیک وقت اس میں ڈال دیں پیسٹ کو پین کی تہہ میں پھیلاتے ہوئے فرائی کر یں جب یہ تیل کی سطح پر تیرنے لگے اور دو دھیا ہو جائے۔ آگ سے ہٹا لیں اور تیل نکال دیں۔ صاف پین میں تین کوارٹر سوپ سٹاک گرم کر یں۔ حسب ذائقہ سرکہ ، نمک ،ایم ایس جی اور جنجر جوس سے سیزن کر لیں۔ ابا لیں۔ کارن سٹارچ سلیوشن سے ذرا سا گاڑھا کر یں۔ پیاز، آئل اور تیار شدہ چوزے اور مچھلی کا گوشت اس میں شامل کر دیں۔ ایک سا سٹر کر یں۔ پیالے میں ڈال کر پیش کر یں۔
ترکیب کا مکمل متن پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے
اُردو پوائنٹ پکوان کا مرکزی صفحہ