اُردو پوائنٹ پکوان

چکن گمبو


اجزاء: چکن 500گرام پیاز(درمیانہ سائز کے) تین عدد ٹماٹر دو عدد بھنڈی 250گرام چکن سٹاک پانچ کپ نمک چائے کا چمچ کالی مرچ(پسی ہوئی) چائے کا چمچ ادرک (کٹا ہوا) ایک چائے کا چمچ لہسن کی پوتھیاں دو عدد(اچھی طرح کٹی ہوئی) خالص تیل ایک کھانے کا چمچ ترکیب: چکن کو پیسز(pieces) کی صورت میں کاٹ لیں۔ ٹماٹر اور پیاز کو بھی اچھی طرح کاٹ لیں۔ بھنڈیوں کو دھو کر خشک کر یں اور اوپر سے تھوڑا تھوڑا کاٹ دیں۔ اس کے بعد ہر گز نہ دھوئیں۔ اگر آپ سٹاک کو دو گھنٹے کیلئے ریفریجریٹر میں رکھ دیں تو آپ دیکھیں گے کہ چربی خود بخود اُوپر آجائے گی۔ اسے اتار کر ضائع کر دیں۔ پھر چکن کو پیاز ،ٹماٹر، نمک، کالی مرچ، ادرک، لہسن اور سٹاک کے ساتھ پریشر ککر میں پانچ منٹ تک پکائیں۔ جب ذرا ٹھنڈا ہو جائے تو چکن پیس نکال کر ہڈیاں تلف کر دیں۔ ایک دیگچی میں تیل گرم کر یں اور بھنڈیاں ڈال کر تین سے چار منٹ تک کے لئے فرائی کر یں۔ سوپ کو اُبالنے کے لئے رکھیں اور اس میں بون لیس چکن اور بھنڈیاں شامل کر دیں۔ اتنا پکائیں کہ بھنڈیاں اچھی طرح گل جائیں۔ گرم گرم پیش کر یں۔
ترکیب کا مکمل متن پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے
اُردو پوائنٹ پکوان کا مرکزی صفحہ