اُردو پوائنٹ پکوان

چکن چلی سوس


اشیاء: چکن پارچے آدھ کلو الائچی چھ عدد پسی ادرک بیس گرام پیاز باریک کٹی دو عدد یخنی مرغ حسب ضرورت تیل پچاس گرام دار چینی ایک ٹکڑا زعفران ایک گرام لونگ پانچ عدد نمک حسب ذائقہ چلی سوس پچیس گرام پسی ہلدی دو چمچ لہسن پسا ہوا ایک چمچ ترکیب: کسی دیگچی میں گھی ڈال کر گرم کر یں اور اس میں پیاز براؤن کر لیں اسکے بعد اس میں ادرک اور لہسن بھی شامل کر دیں جب ادرک اور لہسن بھن جائے تو اس میں مرغی شامل کر دیں ساتھ میں الائچی، لونگ ، دار چینی، ہلدی بھی ڈال دیں تھوڑی دیر پکنے دیں پھر اسے اچھی طرح بھون لیں۔ جب چکن اچھی طرح بھن جائے تو اس میں چلی سوس ، نمک، مرغی کی یخنی یا پانی ڈال کر اتنی دیر پکائیں کہ گوشت گل جائے اور پانی بھی خشک ہو جائے تو چکن لذیذہ تیار ہے۔
ترکیب کا مکمل متن پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے
اُردو پوائنٹ پکوان کا مرکزی صفحہ