اُردو پوائنٹ پکوان

چٹ پٹا مرغ


اجزاء: مرغ کا گوشت 500گرام پیاز 125گرام ادرک 25 گرام ٹماٹر 100گرام چینی 2 چمچ اچار سویا بین 3چمچ سیاہ مرچیں گرام اجینوموتو گرام لہسن چار جوئے سرکہ نصف کپ گھی حسب ضرورت ترکیب: لہسن ،پیاز، ادرک چھیل کر باریک کاٹ لیں۔ ٹماٹر ابال کر چھلکے اتار یں اور گودا نکال کر الگ رکھ لیں ۔ گوشت اچھی طرح صاف کر کے ایک ایک انچ سائز کے ٹکڑے کر لیں۔ اس گوشت کودھو کر خشک کر لیں اور اس میں ایک چمچ سویا بین کا اچار سرکہ تھوڑا سا اجینو موتو ڈال کر اچھی طرح مکس کریں۔ اس کے ساتھ ہی گوشت میں لہسن ،پیاز اور ادرک بھی ملا دیں اور آدھ گھنٹہ تک پڑا رہنے دیں اس کے بعد ایک برتن میں گھی ڈال کر بھونیں درمیانی آنچ پر دس منٹ پکانے کے بعد ٹماٹر کا گودا، سیاہ مرچیں اور چینی ڈال کر ہلکا سا پانی کا چھینٹا لگائیں اور مزید دس منٹ تک پکائیں اور اتار نے سے پہلے باقی بچا ہوا سویا بین کا اچار ڈال کرکفیگر کے ساتھ ہلائیں اور پھر چولحے سے اتار کر گہری ڈش میں نکال لیں چٹ پٹے مرغ کی نہایت لذیز ڈش تیار ہے۔
ترکیب کا مکمل متن پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے
اُردو پوائنٹ پکوان کا مرکزی صفحہ