اُردو پوائنٹ پکوان

چانگ سٹائل انڈے


اجزا: گائے کاگوشت 100گرام انڈے چھ سات نمک ایک چھوٹا چمچہ میٹھا سوڈا ایک چھوٹا چمچہ تیل چار بڑے چمچے دودھ دوبڑے چمچے دھنیا سبز حسب ضرورت ترکیب: پہلے گائے کے گوشت کوابال کر پارچے بنا لیں۔ انڈوں کی سفید ی اور زردی الگ الگ کر لیں۔زردی کو خوب پھینٹیں اور اس میں آدھا چمچہ نمک اور تھوڑا سا میٹھا سوڈا شامل کر لیں۔ انڈوں کی سفیدی میں دودھ ڈال کر اچھی طرح پھینٹ لیں۔ اب گوشت کو زردی میں ڈالیں۔ آدھا تیل ڈال کر زردی اور گوشت تلیں اور تل کر پلیٹ کے درمیان میں ڈال لیں۔فرائی پین میں انڈوں کی سفیدی کو تیل میں ہلکی آنچ میں تیلیں۔ پھر اسے تلے ہوئے زردی گوشت کے چاروں طرف پھیلا دیں اور اوپر سبز دھنیا باریک باریک کاٹ کر چھڑ ک دیں ۔ سفیدی کو زردی گوشت میں ملا ملا کر کھائیں ۔
ترکیب کا مکمل متن پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے
اُردو پوائنٹ پکوان کا مرکزی صفحہ