اُردو پوائنٹ پکوان

بریزڈ ایگ پلانٹ


اجزاء : ایگ پلانٹ 375گرام ککنگ شیری 9ملی لیٹر کو ٹا ہوا ادرک 1.5گرام چکن سٹاک 90 ملی لیٹر ویجی ٹیبل آئل ڈیپ فرائنگ کے لیے 500ملی لیٹر فرائی کی ہوئی چینی 10گرام ایم ایس جی چھ گرام چینی پیاز کترا ہوا 1.5گرام چینی 12.5گرام ویجی ٹیبل آئل 14ملی لیٹر ( 45ملی لیٹر صرف ہوتا ہے) سوئی سوس 27.5ملی لیٹر ترکیب تیاری: ایگ پلانٹ کو سنگھاڑ ے کے سائز کی رول کٹ میں کاٹیں۔ پکانے کی ترکیب : پین کو تیز آگ پر گرم کر یں اور اس میں 500ملی لیٹر ویجی ٹیبل آئل اس میں ڈال دیں۔ تیل کو اس قدر گرم کر یں کہ اس میں سے بلبلے اٹھنے لگے ۔ اس میں ایگ پلانٹ ڈال دیں۔ یہاں تک کہ ڈیپ فرائی کریں کہ نرم ہو جائے ۔ آگ سے اتار لیں اور بھگو دیں۔ پین میں سے اتنا آئل نکال لیں کہ اس کی تہہ ننگی نہ ہو۔ تیز آگ پر گرم کر یں۔ کترا ہوا پیاز ڈال دیں کوٹا ہوا ادرک اور چکن سٹاک بھی شامل کر دیں۔ اب فرائی کی ہوئی ایگ پلانٹ ، شیری سوئی سوس ،چینی اور براؤن بین پیسٹ اس میں شامل کر دیں۔ آگ مدھم کر دیں۔ ایک دو منٹ ابا لیں چند سیکنڈ کے لیے آگ تیز کر دیں ایم ایس جی اور 15ملی لیٹر ویجی ٹیبل آئل اس میں شامل کر دیں۔ کئی بار ہلکے جھٹکے سے پین میں ڈال دیں اور پیش کر یں۔
ترکیب کا مکمل متن پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے
اُردو پوائنٹ پکوان کا مرکزی صفحہ