اُردو پوائنٹ پکوان

بھاپ سے پکی منڈارن مچھلی سوس کے ساتھ


اجزاء: منڈارن مچھلی ایک کلو گرام کترے ہوئی بانسی کونپلیں 50گرام ہرے مٹر 50گرام نمک چھ گرام چربی پچاس گرام سٹاک 100ملی لیٹر خشک جھینگے 50گرام خشک چینی کھمبیں 50گرام سرکہ 25ملی لیٹر ایم ایس جی پانچ گرام پانی میں تحلیل کا رن سٹارچ دس گرام ترکیب تیاری: خشک جھینگے اور کھمبیں گرم پانی میں تیس منٹ بھگو دیں۔ مچھلی صاف کر یں۔ اس کے دونوں طرف چاقو سے کٹ لگائیں۔ اور تھوڑا سا نمک لگائیں۔ مچھلی کو ہیٹ پروف پلیٹ پر لگا دیں۔ پیاز اور ادرک بچھا دیں۔ سرکہ ڈالیں اور ایم ایس جی اس کے اوپر چھڑ کیں۔ پکانے کی ترکیب: سٹیمر میں رکھ کر تیز آگ پر 15منٹ پکائیں جب پک جائے توپیش کی جانے والی پلیٹ میں ڈال دیں۔ پہلے سے گرم کئے ہوئے پین چربی تیز آگ پر گرم کر یں۔ اس میں جھینگے ڈال کر چند سیکنڈ فرائی کریں۔ تب اس میں بانس کی کونپلیں، کھمبیں، ہرے مٹر ، سٹاک، نمک اور ایم ایس جی ڈال دیں۔ سٹر کریں، سٹیم کی ہوئی مچھلی سے ذراسی یخنی ڈالیں کارن سٹارچ کے ساتھ ملی ہوئی، سٹر کر یں اور سوس مچھلی پر ڈال دیں۔ فوراََ پیش کر یں۔
ترکیب کا مکمل متن پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے
اُردو پوائنٹ پکوان کا مرکزی صفحہ