اُردو پوائنٹ پکوان

بیجنگ آملیٹ


اجزا: انڈے چار عدد ہر اپیاز 100 گرام اجینو موتو حسب ذائقہ سیاہ مرچیں حسب ذائقہ سویا سوس ایک بڑا چمچ گھی حسب ضرورت ترکیب: ایک بڑے پیالے میں انڈے پھینٹ کر ان میں پسی ہوئی سیاہ مرچیں ،سویا سوس، اجینو موتو اور کترا ہوا باریک پیاز ڈال کراچھی طرح پھینٹ لیں۔ اسکے بعد فرائی پین میں گھی ڈال کر چولحے پر رکھیں ۔ گھی گرم ہونے پر تمام آمیزہ پھیلا دیں اور ایک طرف سے پک جانے پر احتیاط سے پلٹائیں اور دوسری طرف سے بھی پکائیں ۔ آملیٹ کو ثابت ہی پلیٹ میں نکال کر دستر خوان پر سجائیں ۔
ترکیب کا مکمل متن پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے
اُردو پوائنٹ پکوان کا مرکزی صفحہ